امریکی رکن کانگریس الہان عمر امورخارجہ کمیٹی سے برطرف

   

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن نے ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کو اہم امور خارجہ پارلیمانی کمیٹی سے ہٹا دیا۔ریپبلکن پارٹی کی اکثریت نے ایک بل کے ذریعہ الہان کو خارجہ امور کی اہم پارلیمانی کمیٹی سے الگ کیا، الہان کو ہٹانے کی قرار داد کے حق میں 218جبکہ مخالفت میں 211ووٹ ڈالے گئے،پارلیمانی کمیٹی سے ہٹائے جانے سے قبل بات کرتے ہوئے الہان عمر نے کہا کہ میری قیادت اور آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اگر میں اس پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہ رہی پھر بھی میری آواز سب سے بلند اور مضبوط ہوگی۔ ریپبلکن ارکان نے الہان عمر کے 2019میں یہودیوں اور یہود دشمنی بارے دیئے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بیانات کی وجہ سے اہم پارلیمانی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان بیانات کو ڈیموکریٹس اورریپبلکن دونوں سیاسی پارٹیوں کے لوگوں نے یہود مخالف قرار دیا تھا۔