امریکی شہر میمفس میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک،حملہ آور گرفتار

   

نیویارک: امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس کی پولیس نے جمعرات کی صبح اس بندوق بردار کو گرفتار کرلیا جس نے میمفس کے آس پاس ڈرائیونگ کے دوران ، اندھا دھند گولیاں چلا کر چار افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔پولیس نے حملہ آور کو بالآخر اس وقت بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا جب وہ ایک ڈاج چیلنجر کار کا پیچھا کرتے ہوئے اس سے ٹکرا گیا اس کی گاڑی سے دو بندوقیں ملی ہیں.پولیس اور حملہ آور کے درمیان یہ ہنگامہ آرائی کئی گھنٹے تک جاری رہی اس دوران پولیس نے شہر بھر کے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ محفوظ جگہ پر پناہ لیں۔ایک بیس بال اسٹیڈیم،جہاں میچ ہو رہا تھا اور یونیورسٹی کے کیمپس کو بند کر دیا گیا۔ پبلک بس سروسزبھی معطل کر دی گئیں۔میمفس کے پولیس ڈائریکٹر سیریلین سی جے ڈیوس نے جمعرات کو علی الصبح ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ فائرنگ کے سات اور کار جیکنگ کے کم از کم دو واقعات میں چار افراد ہلاک اور تین دیگر افراد زخمی ہوئے۔