امریکی صدر جو بائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گِر پڑے

,

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گِر پڑے۔ میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پول رپورٹ کی ایک ویڈیو میں 79 سالہ صدر کو گرنے کے فوراً بعد اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اْٹھنے کے بعد وہ کہتے ہیں کہ ’میں خیریت سے ہوں۔‘وہ خاتون اول جِل بائیڈن کے ساتھ ریہوبوتھ بیچ، ڈیلاویئر میں بیچ ہوم کے قریب اسٹیٹ پارک میں سائیکل چلا رہے تھے۔صدر نے اس موقع پر اپنے خیر خواہوں اور رپورٹرز کو بتایا کہ ’جب انہوں نے سائیکل کے کلپ سے پاؤں نکالنے کی کوشش کی تو اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے۔‘وائٹ ہاؤس کی ایک پول رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائیکل سے گرنے کے نتیجے میں صدر جو بائیڈن کو کوئی خراش نہیں آئی۔