امریکی صدر کی اہلیہ و بیٹی سمیت 25امریکیوں پرروس کی سفری پابندی

   

ماسکو‘ اوٹاوہ : روس نے امریکی خاتون اول جل بائیڈن اور ان کی بیٹی سمیت 25 امریکیوں پر سفری پابندی عائد کر دی۔ جن امریکی شخصیات کو سٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ان میں صدر جو بائیڈن کی اہلیہ اور بیٹی بھی شامل ہیں۔ امریکی سینیٹرز سوسن کولنز‘ میک کونل‘ چارلس گراسلی اور کرسٹن گلیبرانڈ‘ پروفیسرز‘ محققین اور حکومتی حکام بھی شامل ہیں۔ وزارت خارجہ نے کینیڈا کے سیاسی حکام سمیت 43 شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ فہرست میں بعض وزارتوں‘ وزارت عظمیٰ‘ دفتر کے حکام‘ حزب اقتدار‘ لبرل پارٹی کے نمائندے‘ وفاقی و علاقائی شعبوں کے حکام‘ سکولوں اور یونیورسٹیوں کے ملازمین اور سیاسی ماہرین شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا انتظامیہ روس مخالف سیاست پر عمل پیرا ہے۔ لہٰذا روس کینیڈا کے مخاصمانہ اقدامات کے جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن جی 20- سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جو 15 اور 16 نومبر کو انڈونیشیا میں ہوگا۔