امریکی فوج کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ، 9 فوجی ہلاک

   

واشنگٹن :امریکی ریاست کینٹکی میں امریکی فوج کے 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرس آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے جس میں نو فوجی ہلاک ہوگئے۔امریکی فوجی حکام کے مطابق دونوں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر رات کے تربیتی مشن پرتھے، ایک ہیلی کاپٹر میں چار جبکہ دوسرے میں پانچ فوجی سوار تھے۔مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ کینٹکی کی ٹرگ کاؤنٹی کے علاقے فورٹ کیمپ بیل میں ملٹری بیس کے قریب پیش آیا، جہاں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوئے۔دوسری جانب ترجمان امریکی فوج نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہیکہ ہیلی کاپٹروں کے حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقاتی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔دوسری جانب کینٹکی کیگورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔