امریکی وزرات خزانہ نے اپنی کرنسی مانٹرینگ فہرست سے نکال دیا

,

   

واشنگٹن۔ مذکورہ امریکی وزرات خزانہ نے جمعہ کے روزہندوستان کے ساتھ اٹلی‘ میکسیکو‘ تھائی لینڈ اورویتنام کو اپنی کرنسی مانٹرینگ برائے بڑے تجارتی ساتھیوں فہرست سے نکال دیاہے‘ جو ان کی کرنسی کے طریقوں اورمیکرو اکنامک پالیسیوں پر گہری توجہہ دینے کے قابل ہیں۔

پچھلے دوسالوں سے ہندوستان اس فہرست میں شامل ہے۔ ایک ایسے وقت میں یہ اقدام سامنے آیا ہے جب سکریٹری برائے خزانہ جینت یالین نئی دہلی پہنچیں اور فینانس منسٹر نرملا سیتارامن سے بات کی ہے۔

چین‘ جاپان‘ کوریا‘ جرمنی‘ ملیشیا‘ سنگا پور‘ اور تائیوان وہ سات ممالک ہیں جو موجودہ مانٹرینگ فہرست کا حصہ ہیں‘محکمہ اپنی دوسالہ رپورٹ میں یہ جانکاری کانگریس کو دی ہے۔

اس میں کہاگیاہے جن ممالک کوفہرست سے نکالاگیاہے وہ دومسلسل رپورٹوں کے لئے تین میں سے صرف ایک معیار پر پورے اترے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ چین کی زرمبادلہ کی مداخلت کی اشاعت کے لئے اوراس کے مستقبل کے زرمبادلہ کے میکانزم کے کلیدی فیچرس کے اردگرد شفافیت کی کمی اسکو بڑی معیشتوں کے درمیان نمایاں مقام دیتی ہے اور ٹریژری کی قریبی نگرانی کی ضمانت دیتی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سوئز ر لینڈ پھر ایک مرتبہ تینوں معیارات کی حد سے تجاوز کیا‘ جوکہ ”کرنسی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ‘‘ لا لیبل لگانے کاپیمانہ ہے۔ لیکن اس اصطلاح کورپورٹ میں استعمال نہیں کیاگیا اورمحکمہ خزانہ نے برقرار رکھاکہ سوئزر لینڈکے لئے لیبل استعمال کرنے کے لئے کافی ثبوت نہیں ہے۔

اس رپورٹ میں خزانہ نے جون2022سے لے کر چار سہ ماہیوں کے دوران‘ امریکہ کے بڑے تجارتی شراکت داروں کی پالیسیوں کا جائزہ لیااور ان کابھی جائزہ لیاجن میں اشیاء اور امریکی غیرملکی تجارتی کے خدمات کا تقریبا80فیصد شامل ہے۔

سکریٹری خزانہ نے کہاکہ عالمی معیشت پہلے ہی روس کی یوکرین کے خلاف غیرقانونی جنگ سے قبل کویڈ19کی وجہہ سے پیدا ہونے والی رسداورطلب کے عدم توازن سے نمٹ رہی تھی‘ جس نے خوراک‘ کھاد اورتوانائی میں اضافہ کیا ہے جس سے عالمی افراط زر میں اضافہ ہوا ہے اور غذائی عدم تحفظ میں اضافہ ہوا ہے۔

مختلف دباؤ کاسامنا کرنے والی بڑی معیشتیں اس کے مطابق مختلف پالیسیوں کااپنا سکتی ہیں‘جن کی عکاسی کرنسی کی حمل ونقل پر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹریژری کواس بات کاعلم ہے کہ ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرف سے عالمی اقتصادی سرگرمیوں کے لئے مختلف طریقوں کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔