واشنگٹن : امریکی پائلٹ کی نااہلی کے باعث جدید ترین لڑاکا ایف 35طیارہ تباہ ہوا۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 17 ستمبر 2023 ء کو شدید بارش اورطوفان کے دوران پیش آیا تھا۔لڑاکا طیارہ تقریباً 11 منٹ تک فضا میں بے قابو رہنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ 10کروڑ ڈالر کے طیارے کی تباہی کی وجہ پائلٹ کی غلطی بتائی گئی۔ پائلٹ نے برقی خرابی اور اسکرین پر بعض خرابیاں پیدا ہونے کی وجہ سے انجیکشن سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے طیارہ چھوڑ دیا تھا،تاہم جدید طیارہ اپنے خودکار فلائٹ کنٹرول سسٹم کی بدولت تقریباً 11 منٹ تک 112 کلومیٹر کے فاصلے تک پرواز کرتا رہا۔