امریکی کھلاڑی پر شہید فلسطینی لڑکی کا اسٹیکر لگانے پر 11 ہزار ڈالرز جرمانہ

   

واشنگٹن۔ 19؍ستمبر ( ایجنسیز )امریکہ میں رگبی کے کھلاڑی عزیز الشائر پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید فلسطینی لڑکی ’ہند رجب‘ کے نام کا اسٹیکر لگانے پر 11 ہزار ڈالرز جرمانہ عائدکردیا گیا۔عزیز نے یہ اسٹیکر اپنے چہرے پر لگایا تھا۔ ان پر پچھلے سیزن میں بھی فلسطین کی حمایت میں ’اسٹاپ دی جینوسائیڈ‘ کا اسٹیکر لگانے پر جرمانہ ہوچکا ہے۔ہند رجب کی شہادت اسرائیلی فوج کی ظالمانہ فائرنگ سے ہوئی تھی۔فائرنگ کی زد میں پھنسی ہند رجب کی ریسکیو اداروں کو کال پر مووی بھی بنائی جاچکی ہے۔عزیز الشائر نے ہند رجب کے نام کا اسٹیکر ہیوسٹن ٹیکسانز اور بوفیلو بلز کے میچ کے دوران لگایا تھا۔