امریکی گلوکار ہ یوم آزادی تقاریب کی مہمان

   

نئی دہلی : حکومت ہند کی جانب سے پہلی مرتبہ امریکن آرٹسٹ 40 سالہ میری میلبن کو یوم آزادی تقاریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے ۔ امریکی گلوکارہ ’’ جئے جگدیش ہرے اور جناگنا منا ‘‘ کے لیے شہرت رکھتی ہیں ۔ ہندوستان کی 75 ویں یوم آزادی تقاریب میں وہ شرکت کے علاوہ پروگرام پیش کریں گی۔ انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشن کی دعوت پر وہ ہندوستان کا دورہ کریں گی ۔وہ ہندوستان میں سرکاری مہمان ہوں گی اور امریکہ کی نمائندگی کریں گی ۔ انہوں نے ہندوستان کے اپنے پہلے دورہ کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس پر مسرت کا اظہار کیا ۔۔