امیت شاہ نے کہاکہ کویڈ 19کے اختتام کے بعد سی اے اے کا نفاذ عمل میں ائے گا

,

   

سیلوگیری۔مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے متعلق افواہیں پھیلانے پر ترنمول کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہاکہ کویڈ19وباء کے ایک مرتبہ ختم ہوجانے کے بعد مرکزی حکومت اس کو نافذ کرے گی۔

مذکورہ ہوم منسٹر جو دو روزہ مغربی بنگال دورے پر ہیں نے کہاکہ چیف منسٹر ممتا بنرجی چاہتی ہیں بنگال سے آنے والے پناہ گزینوں کو شہریت نہیں ملے۔

مغربی بنگال کے سیلوگیری میں پشچم بانگو سمان سماویش سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ ”ٹی ایم سی سی اے اے کے متعلق افواہیں پھیلارہی ہیں کہ زمین پر اس نافذ عمل میں نہیں ائے گا‘ مگر میں یہ کہوں گا کہ ایک مرتبہ کویڈ19وباء ختم ہوجائے سی اے اے نافذ کریں گے۔

ممتا دیدی چاہارہی ہیں کہ دراندازی جاری رہے اور پناہ گزین جو بنگال سے ائے ہیں انہیں شہریت نہیں ملے۔ سی اے اے حقیقت ہے‘ حقیقت اصل میں حقیقت ہی رہے گی“۔ پریشان حال اقلیتی جو پاکستان‘ بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ہندوؤں‘ سکھوں‘ جین‘ بدھسٹوں‘ پارسیوں‘عیسائی طبقات پر مشتمل ہیں وہ سی اے اے کے ذریعہ شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔

شاہ نبے بنگال میں بی جے پی کی تعداد کو تین سے 77تک بڑھانے میں بنگال کی عوام کا شکریہ ادا کیا او رکہاکہ ان کی پارٹی ٹی ایم سی ”مظالم“ کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ ”جب ہم پچھلے اسمبلی انتخابات میں میدا ن میں اترے تو ہمارے پاس 3سیٹیں تھیں۔ آپ نے ان 3کو 77تک بڑھا دیا۔ ہمیں 2.28کروڑ اسمبلی انتخابات میں ملے اور ہر گاؤں میں ہماری طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔

جب تک بنگال کی عوام پر دیدی مظام‘ بدعنوانی‘تباہی کی قیادت کا خاتمہ نہیں کرتے جب تک بی جے پی اپنی لڑائی کو جاری رکھے گی“۔ہوم منسٹر امیت شاہ نے اس کے علاوہ ریاست میں برسراقتدار ٹی ایم سی کو تنقید کا نشانہ بنایا او رکہاکہ ”چیف منسٹر ممتا بنرجی کو تیسری مرتبہ بنگال کی عوام نے اپنی اقتدار سے نوازا ہے۔ ہم نے سونچا کے دیدی بہتر کریں گے‘ مگر بدعنوانی‘ سنڈیکٹ اور بی جے پی کارکنوں کا قتل روکا نہیں ہے۔

شائد ممتا دیدی سونچتی ہیں کہ بی جے پی مقابلہ نہیں کرے گی“۔مذکورہ ہوم منسٹر نے کہاکہ بنگال میں انتخابات کے بعد ہیومن رائٹس کمیشن نے کہاکہ بنگال میں قانون کا نظام قائم ہی نہیں ہے‘ برسراقتدار پارٹی کا یہ کردار ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”یہاں پر101لوگوں کا قتل کیاگیا ہے اور ٹی ایم سی کے غنڈوں نے 1829لوگ زخمی ہوئے ہیں اور ٹی ایم سی غنڈوں کو خاطی پایاگیا ہے اور 168

مقدمات در ج ہوئے ہیں“۔ انہوں نے پوچھا کہ کیو چیف منسٹر نے بیربم میں ایک وفد روانہ نہیں کیاجہاں پر8عورتیں او رایک بچہ کو زندہ جلادیاگیاہے“۔شاہ نے پوچھا کہ ”وہ ملک بھر میں جہاں پر بھی کوئی واقعہ پیش آتا ہے وہاں پر ایک وفد روانہ کرتی ہیں‘مگر بیربم میں انہوں نے وفد روانہ نہیں کیاجہاں پر 8عورتوں او رایک بچے کو زندہ جلادیاگیاہے۔ کیاوہ ان کے لوگ نہیں ہیں؟“۔

امیت شاہ نے کہاکہ بنگال میں برقی کی قیمتوں سب سے مہنگی اور پٹرول کی قیمتیں سب سے اونچی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ”آج کی تاریخ میں بھی بنگال کے غریبوں کو ایوشمان بھارت یوجنا کی فوائد نہیں مل رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کی مقبولیت کے خوف میں ممتا دیدی ایوش مان بھارت یوجنا کو یہاں پر لاگو نہیں کررہی ہیں“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ممتا نے ہمیشہ گورکھا بھائیوں او ربہنوں کو ہمیشہ گمراہ کیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”میں آج یہاں یہ کہنے آیاہوں کہ اگر کوئی پارٹی ہے جو گورکھا بھائیوں اور بہنوں سے ہمدردی رکھتی ہے تو وہ صرف بی جے پی ہے۔

ہم کہہ رہے ہیں کہ اگر کوئی مستقبل سیاسی حل ہے تو وہ اس کو ائین کے حدود کے اندر تلاش کریں گے“۔ مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع میں جھکا باری کے بی او پی پر بی یس ایف کے جوانوں سے جمعہ کے روز تین بیگا دورے کے موقع پر ہوم منسٹر امیت شاہ ملاقات کریں گے