حیدرآباد۔/16 نومبر، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 18 نومبر کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے اور ریاست کے مختلف اسمبلی حلقوں میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں سکالا جنولا سنکلپ جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پارٹی جنرل سکریٹری پرمیندر ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی کی انتخابی مہم کے طور پر امیت شاہ مختلف اضلاع میں پارٹی کے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وزیر داخلہ صبح 10 بجے گدوال حلقہ میں‘ دوپہر 12 بجے نلگنڈہ ٹاون میں اور 2 بجے دن ورنگل ( ایسٹ ) حلقہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔