نئی دہلی: کانگریس سے وابستہ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین نے آج وزیر داخلہ امیت شاہ کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے بارے میں بیان کے خلاف احتجاج کیا۔یہ معلومات دیتے ہوئے این ایس یو آئی کے ترجمان روی پانڈے نے بتایا کہ تنظیم کے ارکان نے یہاں پر زوردار مظاہرہ کیا اور شاہ کا پتلا جلایا۔ پانڈے نے کہا کہ احتجاجی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے این ایس یو آئی کے صدر ورون چودھری نے شاہ کے بیان کی سخت مذمت کی اور کہاکہ امیت شاہ نے نہ صرف ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر بلکہ پورے ملک کی توہین کی ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے بیان پر ملک سے معافی مانگیں اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔