انتخابی عمل کا جائزہ لینے کانگریس کی کمیٹی،تلنگانہ کیلئے ومشی چند ریڈی شامل

   

حیدرآباد۔/2فروری، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے مسئلہ پر کمیٹی تشکیل دی ہے جو مختلف ریاستوں میں انتخابی عمل کا جائزہ لے گی۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے سی وینو گوپال نے کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا۔ صدر کانگریس ملکارجن کھرگے نے امپاورڈ ایکشن گروپ آف لیڈرس اینڈ ایکسپرٹس (EAGLE) تشکیل دیا ہے۔ اس گروپ میں اجئے ماکن، ڈگ وجئے سنگھ، ڈاکٹر ابھیشک منوسنگھوی، پروین چکرورتی، پون کھیرا، گردیپ سنگھ سپل، ڈاکٹر نیتن راوت اور ومشی چند ریڈی شامل ہیں۔ کمیٹی مہاراشٹرا کے انتخابات میں فہرست رائے دہندگان میں بے قاعدگیوں سے متعلق پارٹی ہائی کمان کو رپورٹ پیش کرے گی۔ دیگر ریاستوں میں حالیہ انتخابات اور بعض ریاستوں میں مجوزہ انتخابات کے ضمن میں کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس میں الیکشن کمشنر کی جانب سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔1