انتخابی نتائج پر سنجے راوت نے کہا بی جے پی جیت کو ہضم کرنا سیکھے

   

چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی اچھی کارکردگی کے درمیان شیوسینا نے جمعرات کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ’’جیت کو ہضم کرنا‘‘ سیکھنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی شیوسینا نے انتخابی ریاستوں میں بی جے پی کی کارکردگی کا سہرا اس کے اچھے انتخابی انتظام کو دیا۔ گوا، اتر پردیش اور منی پور میں شیوسینا کی خراب کارکردگی پر پارٹی کے چیف ترجمان سنجے راوت نے کہا کہ ان کی پارٹی کو ‘NOTA’ (اوپر میں سے کوئی نہیں) آپشن سے کم ووٹ ملے ہیں کیونکہ اس کے پاس استعمال کیلئے بی جے پی جتنا پیسہ نہیں تھا ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا انتخابی ریاست میں کھاتہ بھی نہیں کھول سکی جہاں اس نے اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے۔ راوت نے پنجاب میں اس کی خراب کارکردگی کے لیے اپنی سابق اتحادی بی جے پی پر بھی تنقید کی۔