بنگلورو: بنگلورو پولیس نے اے آئی انجینئر اتل سبھاش کی بیوی، ساس اور بہنوئی کو خودکشی کیلئے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اتل سبھاش کی بیوی نکیتا سنگھانیہ کو گروگرام سے گرفتار کیا گیا اور نکیتا کی والدہ نشا سنگھانیہ اور اس کے بھائی انوراگ سنگھانیہ کو یو پی سے گرفتار کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو کل صبح گرفتار کیا گیا، بنگلورو لایا گیا اور عدالت میں پیش کرکے 14 دن عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔دریں اثنا، پریاگ راج کے ایک سینئر پولیس افسر نے آج دعویٰ کیا کہ بنگلورو پولیس نے انہیں نشا سنگھانیہ اور انوراگ سنگھانیہ کی گرفتاری کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلورو پولیس نے نہ تو ‘ٹرانزٹ ریمانڈ’ لیا اور نہ ہی نشا اور انوراگ کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا ۔