نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جیل میں بند ایم پی عبدالرشید شیخ عرف انجینئر راشد کی درخواست پر سماعت کیلئے 24 فروری مقرر کیا۔دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمے میں ملزم راشد نے اپنی ضمانت کی درخواست کا فیصلہ کرنے کیلئے مناسب عدالت نہ ہونے کے معاملے پر یہ درخواست دائر کی ہے۔جب جسٹس وکاس مہاجن کو ہائی کورٹ انتظامیہ کے وکیل نے بتایا کہ عدالت نے پیر کو واضح کیا ہے کہ کیس کی سماعت کرنے والی این آئی اے کی عدالت ضمانت کی درخواست سن سکتی ہے، جس کے بعد انہوں نے سماعت ملتوی کردی۔