اندرابھون جمہوریت، قوم پرستی، سیکولرازم، جامع ترقی اور سماجی انصاف کی بنیادوں پر بنایا گیا:تلنگانہ کانگریس کا ٹوئیٹ

   

حیدرآباد15جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کانگریس نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں اے آئی سی سی کے نئے ہیڈکوارٹرس اندرابھون کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا نیا ہیڈکوارٹر اندرا بھون جمہوریت، قوم پرستی، سیکولرازم، جامع ترقی اور سماجی انصاف کی بنیادوں پر بنایا گیا ہے ۔کانگریس کی 140 سالہ شاندار تاریخ کو اپناتے ہوئے یہاں کی دیواریں سچائی، عدم تشدد، قربانی، جدوجہد اور حب الوطنی کی عظیم داستانیں بیان کرتی ہیں۔کانگریس ایک نئی توانائی، ایک نئے عزم اور ایک نئے یقین کے ساتھ ہندوستان کے مستقبل کی تعمیر کے لیے تیار ہے ، تاکہ عوام کی شراکت کو یقینی بنایا جا سکے اور انصاف کا پرچم بلند کیا جا سکے ۔