انسان کو کبھی بھی انسانیت پر اعتماد نہیں کھونا چاہئے

   

رانچی، 14 مئی (یواین آئی) جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے آج کہا کہ انسان کو کبھی بھی انسانیت پر اپنا اعتماد نہیں کھونا چاہئے ۔ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ انسانیت ایک سمندر کی مانند ہے ، وسیع، گہرا اور پرسکون۔ اگر اس سمندر کے چند قطرے گندے ہو جائیں تو کیا سارا سمندر آلودہ ہو جائے گا؟ نہیں، اسی طرح معاشرے میں کچھ برائیوں کے باوجود ہمیں اچھائیوں پر یقین رکھنا چاہیے ۔ ہمیں انسانیت کی خدمت کرتے رہنا چاہیے ، کیونکہ یہی ہماری زندگی کا اصل دین ہے ۔ انسان کی سب سے بڑی پہچان اس کی ہمدردی، اس کی محبت اور دوسروں کی بے لوث خدمت ہے ۔ تمام مذاہب میں یہی سکھایا گیا ہے کہ انسانیت کی خدمت خدا کی خدمت ہے ۔