انسداد دہشت گردی پر آئندہ ماہ پاک۔امریکہ مذاکرات :بلاول بھٹو

   

واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اپنی کوششوں کو مربوط کرنے کے حوالے سے آئندہ ماہ مذاکرات کریں گے ۔ پاکستانی وزیر نے نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے سے علیحدہ طور پر ملاقات کی جنہوں نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ڈیرک نے کہا کہ انہوں نے سانحہ پشاور پر پاکستانی وزیر خارجہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔