حیدرآباد ۔ 6 اگست (سیاست نیوز)) خواتین کے خلاف تشدد کے موضوع پر امریکہ میں کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں دنیا بھر سے مندوبین شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس 15 اگست تا 2 ستمبر جاری رہے گی۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں شرکت کیلئے آندھراپردیش کی پولیس عہدیدار ساحرہ بیگم کو امریکی حکومت نے مدعو کیا ہے۔ ساحرہ بیگم وجئے واڑہ ویجلنس شعبہ میں انسپکٹر ہیں۔ کانفرنس کے دوران خواتین کے تئیں مرد حضرات کی ذمہ داری، خواتین کے خلاف مظالم کے علاوہ خواتین سے متعلق دیگر موضوعات پر غور کیا جائے گا۔ مسلم خاتون و پولیس عہدیدار ساحرہ بیگم کو حیدرآباد میں واقع امریکی قونصلیٹ جنرل کے دفتر سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ اس کانفرنس متعدد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے جس میں مختلف ممالک میں خواتین کی صورتحال پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا۔