اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات

   

انّ سیوا کیساتھ آغاز‘ 51 ہزار افرادکو پروسا جائے گا کھانا
جام نگر : امبانی خاندان کے سب سے چھوٹے بیٹے اور صنعت کار اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریب انّ سیوا کے ساتھ شروع ہوئی۔ جام نگر میں ریلائنس ٹاؤن شپ کے قریب جوگواڑ گاؤں میں، مکیش امبانی، اننت امبانی اور امبانی خاندان کے دیگر افراد بشمول رادھیکا مرچنٹ نے گاؤں والوں کو روایتی گجراتی کھانا پیش کیا۔ رادھیکا کی نانی اور والدین ویرین اور شیلا مرچنٹ نے بھی انّ سیوا میں حصہ لیا۔ تقریباً 51 ہزار مقامی باشندوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔ جو آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔امبانی خاندان نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کے لیے مقامی برادری سے آشیرواد حاصل کرنے کے لیے ان ّسیوا کا اہتمام کیا ہے۔ کھانے کے بعد حاضرین نے روایتی لوک موسیقی سے لطف اندوز ہوئے۔