حیدرآباد۔/10اگسٹ، ( سیاست نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے 2 پرچہ جات کا آج امتحان پُرامن طور پر منعقد ہوا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل کے مطابق فرسٹ ایئر کے ماڈرن لینگویج پیپر I اور جیوگرافی پیپر I کے امتحانات میں 38 طلبہ نے شرکت کی جبکہ 47 نے رجسٹرڈ کرایا تھا۔ 9 طلبہ غیر حاضر رہے۔ بورڈ کے مبصرین نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ سیکنڈ ایئر ماڈرن لینگویج پیپر II اور جیوگرافی پیپر II کے امتحانات میں 13 طلبہ نے شرکت کی جبکہ 15 نے رجسٹرڈ کرایا تھا۔ دونوں امتحانات میں نقل نویسی کا ایک بھی معاملہ درج نہیں ہوا۔ سید عمر جلیل کے مطابق اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات آج مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے طلبہ، اولیائے طلبہ سے اظہار تشکر کیا۔ اس کے علاوہ ضلع کلکٹرس، ریوینو، پولیس ، آر ٹی سی اور دیگر محکمہ جات سے بھی اظہار تشکر کیا جنہوں نے امتحانات کے انعقاد میں تعاون کیا۔ر