انٹر میڈیٹ میں اقلیتی اقامتی سوسائٹی کے جونیر کالجس کا شاندار مظاہرہ

   

31 طلبہ کو وزیر اقلیتی بہبود نے تہنیت پیش کی، نقد رقمی انعام کا اعلان
حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے تحت چلنے والے جونیر کالجس میں فرسٹ اور سیکنڈ ایئر انٹر میڈیٹ امتحانات میں بہتر مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ صدر اقامتی اسکول سوسائٹی اے کے خاں نے تقریب کی صدارت کی۔ اقامتی اسکول سوسائٹی کے 87 فیصد طلبہ نے انٹر میڈیٹ اور 94 فیصد طلبہ نے ایس ایس سی میں کامیابی حال کی ہے۔ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر انٹرمیڈیٹ جنرل اور ووکیشنل کورسیس میں 31 طلبہ نے 95 فیصد سے زائد نشانات حاصل کئے۔ اقامتی جونیر کالج بارکس بوائز کے جی پیوش اور اقامتی جونیر کالج کھمم کی مس مغل سمرین نے ایم پی سی سیکنڈ ایئر میں علی الترتیب 988 اور 987 نشانات کے ساتھ ٹاپ رینک حاصل کیا۔ ر