انٹونی بلنکن کا دورۂ چین ملتوی

   

واشنگٹن : امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ امریکہ میں چین کے مبینہ جاسوس غبارے کی پرواز کے بعد یہ دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سیکریٹری خارجہ نہیں چاہتے تھے کہ چینی حکام سے ملاقات میں صرف جاسوس غبارے کی پرواز کے متعلق بات ہو لہٰذا انہوں نے دورۂ چین ملتوی کر دیا۔ یا د رہے امریکی حکام نے بتایا تھا کہ پنٹگانایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کا سراغ لگا رہا ہے جو امریکہ کے اوپر پرواز کر رہا ہے۔