جکارتہ : مشرقی انڈونیشیا کے پاپوا کے شہر جیا پورہ میں 4 ، 5 شدت کے زلزلے سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلہ کی شدت 10 کیلو میٹر گہرائی کی تھی۔ نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی، جے بی این پی بی کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ایک بیان میں کہاکہ چار نعشوں کو ایک منہدم کیفے ٹیریا کی عمارت میں پایا گیا۔ زلزلے سے گھروں اور دفاتر کو بھی نقصان پہنچا جو 2 سے 3 سیکنڈ تک محسوس کیا گیا۔