انڈین یونین مسلم لیگ نے شہریت ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کیا۔

,

   

نئی دہلی: انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) نے جمعرات کو شہریت ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کیا ہے۔ واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پاس ہوچکا ہے۔

اس بل کے خلاف ملک بھرمیں احتجاج کیا جارہا ہے۔ آسام میں اس بل کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔