اودئے ملزم کی تصویر بی جے پی قائدین کے ساتھ وائر ل ہورہی ہیں‘ پارنی نے تعلقات سے انکار

,

   

جئے پور۔ ایک بڑے تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب اودئے پور قتل کے ملزم ریاض عطاری کی تصویر اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریہ کے ساتھ سوشیل میڈیا پروائیرل ہوئی ہیں۔ مذکورہ تصویر2018کی ایک تقریب کی بتائی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہایک قدیم پوسٹ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ساتھ ایک کارکن کی وابستگی پر مشتمل بھی منظرعام پر ائی ہے جس میں ریاض کو بی جے پی کے ایک کارکن کے طور پر پیش کیاجارہا ہے۔

تاہم بی جے پی نے راجستھان نے ہفتہ کے روز ان الزامات کومسترد کیااورکہاکہ اودئے پور ملزم کبھی بھی پارٹی کا رکن نہیں رہا ہے۔

راجستھان بی جے پی اقلیتی مورچہ ریاستی صدر محمد صادق خان نے کہاکہ ”بی جے پی دنیاکی سب سے بڑی پارٹی ہے لہذا کوئی بھی آکر ہمارے قائدین کے ساتھ تصویریں کھینچا سکتاہے مگر اس اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ہماری پارٹی کارکن ہے۔

مذکورہ ملزم کبھی ہماری پارٹی کا رکن نہیں رہا ہے۔ مذکورہ ریاستی حکومت اپنی ناکامی کے لئے کسی کو بھی ذمہ دار ٹہرانے چاہتی ہے۔ میں چیف منسٹر سے درخواست کرتاہوں کہ وہ اپنی کرسی چھوڑ دیں“۔