اور جب شیر بھی گھاس کھانے لگا، ویڈیو وائرل

   

خرطوم: سوڈان کے دارلحکومت خرطوم کے چڑیا گھر میں گھاس کھاتے ہوئے ایک شیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔لوگ یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ جنگل کا بادشاہ کہلائے جانے والا شیر گھانس کھارہا ہے۔ سوڈانی چڑیا گھرکی انتظامیہ کا کہنا ہیکہ ’ویڈیو فوٹو شاپ نہیں ہے تاہم حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔ وجہ یہ ہیکہ شیر بھی کبھی کبھار گھاس پھوس کھاتے ہیں۔ انتظامیہ نے فیس بک پر پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ درست ہے کہ گھاس شیروں کی حقیقی غذا نہیں۔ نظام ہضم میں خرابی پر شیر گھاس پھوس بھی کھا لیتے ہیں جنہیں کھانے سے گوشت ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے‘۔ جانوروں کے امور کے ماہر ڈاکٹر عمار الباقر نے بتایا کہ ’شیروں کا شمار ان جانوروں میں ہوتا ہے جن کی بنیادی غذا گوشت ہے تاہم شیر جیسے جانور وٹامنز اور معدنیات کی کمی پوری کرنے کیلئے گھاس وغیرہ بھی کھالیتے ہیں‘۔