اورنگ آباد۔ یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے اورنگ آباد شہر میں 100 روپئے کے جعلی نوٹوں کی طباعت اور ان کی فروخت کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ دو افراد اس وقت گرفتار کئے گئے جب وہ مارکٹ میں یہ نوٹس تبدیل کر رہے تھے جبکہ تیسرے شخص کو نہرو نگر علاقہ میں رات دیر گئے دھاوا کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ سید سیف سید اسد اور 22 سالہ سید سلیف سید یار محمد کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا گیا جبکہ یہ لوگ جعلی نوٹوں کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ یہ لوگ 100 روپئے مالیت کے 10 ہزار روپئے نصف قیمت پر فروخت کر رہے تھے ۔