اورنگ آباد کے ریلوے اسٹیشن اور ہوائی اڈہ کے نام ابھی تکتبدیل نہ ہونے پر اعتراض

   

ناگپور: مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے منگل کو کہا کہ چھترپتی سمبھاجی نگر ( اورنگ آباد ) میں ریلوے اسٹیشن، ہوائی اڈہ، ضلع کوآپریٹو بینک اور دیگر ادارے اب بھی ضلع کا پرانا نام استعمال کر رہے ہیں۔ کونسل میں مسئلہ اٹھاتے ہوئے شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر نے کہا کہ اورنگ آباد کا نام چھترپتی سمبھاجی نگر ریاستی حکومت نے مرکز سے منظوری کے ساتھ رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نام کی تبدیلی ضلع میں ریلوے سٹیشن، ہوائی اڈہ، ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینکوں، مارکیٹ کمیٹیوں اور دیگر اداروں میں نافذ نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ دھراشیو اور اہلیہ نگر میں بھی یہی معاملہ ہے ۔ دانوے نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان اداروں کے خلاف کارروائی کرے اور نام کی تبدیلی کو لاگو کرنے کی ہدایت کرے ۔