نئی دہلی: اونٹ اور بکری کے دودھ کی طبی خصوصیات کے ساتھ ہی دیگر دودھ کے مقابلے میں زیادہ کیلشیم، پروٹین اور غذائیت کی وجہ سے اب ملک کے ساتھ ہی بیرون ممالک میں بھی ہندوستان کے ڈبہ بند دودھ کی مانگ تیزی سے بڑھنے لگی ہے ۔اختراعی طریقے سے اونٹ اور بکری کے دودھ کا پہلی بار کاروبار کرنے والی اسٹارٹ اپ کمپنی ادوک فوڈز کو اگلے دوبرسوں میں 25 کروڑ روپے سے زیادہ کے کاروبار کی امید ہے ۔ 2016 میں ہتیش راٹھی کی جانب سے قائم اس اسٹارٹ اپ کے شریک بانی شرے کمار نے یہاں بتایا کہ ان کی کمپنی فی الحال ماہانہ 20 ہزار لیٹر اونٹ کا دودھ خرید رہی ہے ۔ تقریباً چار ہزار لیٹر بکری کا دودھ بھی خریدا جا رہا ہے۔