چنئی: ملک اور دنیا کے مشہور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، مدراس (IIT-M)کے کیمپس میں عصمت دری کے واقعے کی حفاظت پر ایک بار پھر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس واقعے کے بعد خواتین اور طالبات خوف میں مبتلا ہیں اور انہوں نے ادارے سے اپنی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کیمپس کے اندر ایک جوس کی دکان پر کام کرنے والے ملازم چندرن کمار کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہاں انسٹی ٹیوٹ نے سیکورٹی کی ذمہ داری طلباپر ڈال دی ہے جس کی وجہ سے انہیں ناراضگی کا سامنا ہے۔