آسام میں مخالف سی اے اے احتجاج جاری ، سی ایم کو سیاہ پرچم دکھائے گئے

   

گوہاٹی۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آسام سرب نند سونووال کو آج مخالف شہریت قانون احتجاجیوں کی جانب سے سیاہ پرچموں کا سامنا ہوا۔ متنازعہ قانون کے خلاف ریاست کے کئی حصوں میں احتجاج لگاتار جاری ہے۔ آل آسام اسٹوڈنٹس یونین اور آسام جاتیہ تباڈی یووا چھاترا پریشد سے وابستہ کارکنوںنے کئی مقامات پر چیف منسٹر کو سیاہ پرچم دکھائے جبکہ وہ گوہاٹی سے ضلع بارپیٹا میں مذہبی مبلغ کرشنا گرو کے آشرم کا سفر کررہے تھے۔ احتجاجیوں نے مخالف سی اے اے اور مخالف حکومت نعرے بھی لگائے جبکہ سونووال کا قافلہ اضلاع نلبار ی اور بارپیٹا سے گذر رہاتھا۔