آٹو موبائیل میں کساد بازاری، اگسٹ میں گاڑیوں کی فروخت میں 41 فیصد کمی

   

نئی دہلی9ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی آٹوموبائل صنعت میں چھائی مندی کی وجہ سے اگست میں مسافر کاروں کی فروخت گذشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلہ میں 41.1 فیصد کی بھاری گراوٹ سے ایک لاکھ 15 ہزار یونٹ رہ گئی۔سوسائٹی آف انڈین آٹو موبائلس مینوفیکچررس (سیام) نے پیر کے روز اگست19 کو گاڑی فروخت کے اعداد و شمار جاری کیے ۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اگست میں دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت بھی گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.2 فیصد سے گھٹ کر 15.1 لاکھ یونٹس رہ گئی۔سیام کے اعداد و شمار کے مطابق درمیانہ اور بھاری کمرشیل گاڑیوں کی فروخت نصف سے بھی کم رہ گئی۔ اس زمر ہ میں فروخت 54.3 فیصد گھٹ کر 15573 یونٹ رہی۔ ہلکی کرشیل گاڑیوں کی فروخت 28.2 فیصد گھٹ کر 36 ہزار 324 یونٹ رہی۔کرشیل گاڑیوں کی فروخت 38.7 فیصد گھٹ کر 51876 یونٹ رہی۔ مسافر گاڑیوں کی فروخت 31.6 فیصد گر کر 1.96 لاکھ یونٹس رہی۔گاڑیوں کی برآمدات میں 2.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ اگست میں 4.2 لاکھ یونٹس رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق اپریل سے اگست کے پانچ ماہ میں میں کل گاڑی پیداوار بھی 12.25 فیصد گھٹ کر ایک کروڑ 20 لاکھ 20 ہزار 944 گاڑیاں رہ گئیں۔ گزشتہ سال اس دوران ایک کروڑ 36 لاکھ 99 ہزار 848 گاڑیاں تیار کی گئی تھیں۔پانچ ماہ کی مدت میں مسافر گاڑیوں کی فروخت 23.54 فیصدکم رہی۔