نئی دہلی:سپریم کورٹ نے گزشتہ ڈیڑھ سے دودہائیوں سے آگرہ کی جیل میں بند13قیدیوں کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا آج حکم دیا۔جج اندرا بنرجی اورجج وی راما سبرامنیم کی بنچ نے کہاکہ اس میں کوئی تنازعہ نہیں ہے کہ ان 13 درخواست گزاروں کو جوینائل جسٹس بورڈ نے کمسن قراردیا تھا۔ انہیں نجی بانڈ جمع کرانے کی شرط پر عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ جوینائل جسٹس بورڈ نے یہ قائم کردیا ہے کہ واقعہ کے دوران ان قیدیوں کی عمر 18 سال سے کم تھی، اس کے باوجود یہ قیدی 14 سے 22 سال سے جیل میں بند ہیں۔