اٹارنی جنرل کا فرد جرم لیک کرنا افسوسناک : ٹرمپ

   

نیویارک: نیویارک کی مین ہٹن عدالت میں ان کی پیشی سے چند گھنٹے قبل امریکہ میں ایک تاریخی نظیر پیش کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف فرد جرم کو افسوسناک قرار دے دیا۔انہوں نے پلیٹ فارم “سوشل ٹروتھ” کے اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک تبصرے میں کہا آج منگل کو مین ہٹن کے اٹارنی جنرل ایلون بریگ نے میرے خلاف قابل رحم فرد جرم کے حوالے سے غیر قانونی طور پر معلومات کو لیک کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں رپورٹر کو جانتا ہوں اور وہ مجھے بھی جانتا ہے۔ ممکنہ طور پر ٹرمپ نے اس صحافی کا حوالہ دیا جس نے یہ بتایا تھا کہ سابق صدر کو 34 الزامات کا سامنا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر پبلک پراسیکیوٹر اب اپنے پیشہ ورانہ ریکارڈ کو سفید کرنا چاہتا ہے تو اسے خود اپنے آپ کی مذمت کرنا چاہیے کیونکہ اس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا پبلک پراسیکیوٹر اپنے عدالتی ریکارڈ کو ناکامی سے داغ دار کرے گا جیسا کہ ٹرمپ سے نفرت کرنے والی اس کی بیوی کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔پیر کی شام ٹرمپ نے بریگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور 33 الزامات کی معلومات لیک کرنے کے حوالے سے کہا تھا کہ بریگ کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔