روم : اطالوی شہر کروٹون میں 26 فروری کو ڈوبنے والی غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔اطالوی اے این ایس اے ایجنسی کی خبر کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو اسٹیکاٹو دی کٹرو قصبے کے قریب سمندر میں ایک لڑکی کی بے جان لاش ملی۔ اس طرح اس واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 67 ہو گئی۔جس علاقے میں حادثہ پیش آیا وہاں سے لاپتہ تارکین وطن کی تلاش جاری ہے۔ تارکین وطن کی کشتی کے ڈوبنے سے پہلے مداخلت کرنے میں بہت دیر ہو چکی تھی، اس بارے میں اٹلی کیاخبارات نے نمایاں خبریں شائع کی ہیں۔اطالوی کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی پر ریسکیو آپریشن شروع نہ کرنے کی وجہ کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا ۔