اپریل میں آرایس ایس کے آرمی اسکول کی شروعات

,

   

جولائی کے ماہ میں ائی ٹی نے خبر دی تھی کہ آر ایس ایس پہلا آرمی اسکول یوپی کے بلند شہر میں قائم کرنے جارہی ہے جس کو آر ایس ایس کے سابق صدر راجندر سنگھ عرف راجو بھیا کے نام سے موسوم کیاجائے گا۔ مذکورہ اسکول کا پہلا اجلاس اپریل2020سے شروع ہوگا۔

جنگوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے بچوں کے علاوہ کسی کو ان اسکولو ں میں تحفظات فراہم نہیں کئے جائیں گے۔ آر ایس ایس آرمی اسکول کے اجلاس کی شروعات اپریل میں ہوگی۔

نئی دہلی۔ راجیو بھیاسینک ودیا مندر(آر بی ایس وی ایم) اپنی نوعیت میں آر ایس ایس کا پہلا اسکول ہے جس کے پہلے اجلاس کی شروعات اپریل میں ہوگی۔ اسکول کی عمارت مکمل ہوگئی ہے اور مذکورہ اسکول کی چھٹی جماعت میں داخلوں کے لئے 160طلبہ کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں۔

آربی ایس وی ایم ایک مکمل رہائشی اسکول ہے۔آر بی ایس وی ایم کے ڈائرکٹر کرنل شیو پرتاب سنگھ نے ائی ٹی کو بتایا ہے کہ ”ہم طلبہ کو ڈی این اے‘ ناول اکیڈیمی ار10+2انڈین آرمی کے تکنیکی امتحانات کے لئے تیار کررہے ہیں“۔

جولائی کے ماہ میں ائی ٹی نے خبر دی تھی کہ آر ایس ایس پہلا آرمی اسکول یوپی کے بلند شہر میں قائم کرنے جارہی ہے جس کو آر ایس ایس کے سابق صدر راجندر سنگھ عرف راجو بھیا کے نام سے موسوم کیاجائے گا۔

مذکورہ اسکول کا پہلا اجلاس اپریل2020سے شروع ہوگا۔ جنگوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے بچوں کے علاوہ کسی کو ان اسکولو ں میں تحفظات فراہم نہیں کئے جائیں گے۔

آر ایس ایس آرمی اسکول کے اجلاس کی شروعات اپریل میں ہوگی۔سنگھ نے کہا کہ”فبروری 23تک رجسٹریشن جاری رہیں گے۔مسابقتی امتحانات یکم مارچ کے روز کرائے جائیں گے‘ اس کے بعد ہم طلبہ کی تعلیمی‘ جانکاری‘ ریاضی او رانگریزی کی قابلیت کی جانچ کریں گے۔

امتحانات کے بعد تحریری انٹرویو اور پھر طبی جانچ ہوگی۔ ہم پہلا سیشن 6اپریل کے روز سے شرو ع کریں گے“۔ اٹھ سیٹیں جن میں مارے گئے جوانوں کے بچوں کے لئے محفوظ کردئے جائیں گے۔

شہیدوں کے بچوں کے لئے کچھ عمر کی قیدبھی نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ مذکورہ اسکول میں کوئی تحفظات نہیں ہوں گے اور سی بی ایس ای کے طریقہ کار پر تعلیم دی جائے گی۔

مذکورہ اسکول میں ٹیچرس اور انتظامی عملے کے تقرر کا عمل جاری ہے کو فبروری کے آخر تک مکمل کرلیاجائے گا۔ اسکول کے لئے پرنسپل کی فراہمی آر ایس ایس کی تعلیمی وینگ ودیابھارتی کرے گی۔

اسکول میں ٹیچرس اور طلبہ دونوں کے لئے یونیفارم ہوگا‘ہلکے نیلے رنگ کا شرٹ اور گہرے نیلے رنگ کی پینٹ طلبہ کے لئے جبکہ بھورے رنگ کا پینٹ او رسفید شر ٹ ٹیچرس کے لئے ہوگا۔

اسکول کی جانب سے افتتاحی تقریب کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس میں ممکن ہے کہ آر ایس ایس لیڈران او ربی جے پی کے منسٹران شرکت کریں گے۔

ودیابھارتی علاقائی کنونیر اجئے گوئیل نے کہاہے کہ”مذکورہ تمام چیزیں منصوبے کے مطابق چل رہی ہیں اور ناموں پر بہت جلد فیصلہ کرلیاجائے گا۔ فی الحال ہمارے توجہہ پہلے بیاچ کے بچوں کے انتخاب پر ہے“۔