اپنے گھر واپس لے جانے سے انکار کرنے والے شوہر کا سالے کے ہاتھوں قتل

,

   

بھوپال۔ دیوالی کے موقع پر گھر لے جانے سے انکار کرنے والے شوہر کو برہم سالے نے چاقو سے وار کرکے ہلاک کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کی خبر کے بموجب بھوپال کے چولا علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں پر شیکھر لودھی نے اپنی بہن کے شوہر راجیش کو اپنے ساتھیوں کی مدد سے قتل کردیا کیونکہ وہ اپنی بیوی کو گھر واپس لے جانے سے انکار کررہاتھا۔

خبروں کے مطابق راجیش کی شادی دوسال قبل شیکھر کی بین سے ہوئی تھی‘ عدالتی چکر کاٹنے کے بعد سے وہ شیکھر کے ساتھ پچھلے تین مہینوں سے رہ رہی تھی۔

پولیس نے کہاکہ ”شوہر کے ساتھ کچھ تنازعات او رنوک جھونک کے بعد سے راجیش کی بیوی اپنے بھائی شیکھر کے ساتھ پچھلے تین ماہ سے رہ رہی تھی۔

شیکھر نے اپنے بہنوائی سے معاملے کو سلجھانے کے متعدد مرتبہ بات چیت کی اور اس سے جھگڑا ختم کرنے کا استفسار کیا مگر راجیش دیوالی کے موقع پر اپنی بیوی کو گھر واپس لے جانے سے انکار کردیا‘دیوالی کی رات اس نے چولا مارکٹ میں راجیش پر چاقوسے حملہ کردیا“۔

شیکھر کے ساتھ اس کے دودوست یوگیش اہیروار اور ارون وشوا کرما نے راجیش کا کو گھیر کا اس پر حملہ میں قتل کردیا۔ راجیش کے دوستوں کے موقع پرپہنچنے کے باوجود وہ اس کی مدد نہیں کرسکے اور راجیش کی جان بچانے سے قاصر رہے وہیں پولیس کی آمد سے قبل ہی قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

راجیش کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایاگیاجہاں پر وہ زخمو ں سے جانبرنہ ہوسکا کیونکہ چاقو کا وار اس کے دلت کے قریب تک گیاتھا۔

شیکھر اور اس کے دوساتھیوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ پولیس ملزمین کا پتہ چلانے کی کوشش میں مصروف ہے جو اب بھی فرار بتائے جارہے ہیں