اڈانی مسئلہ پر مباحث کیلئے راجیہ سبھا میں ڈاکٹر کیشوراؤ کی نوٹس

   

حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) راجیہ سبھا میں بی آر ایس پارلیمانی پارٹی لیڈر ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے کارروائی کو معطل کرنے اور اڈانی اداروں پر ہنڈن برگ رپورٹ پر مباحث کا مطالبہ کرتے ہوئے نوٹس دی ہے۔ ڈاکٹر کیشوراؤ نے اپنی نوٹس میں ایوان کی کارروائی معطل کرتے ہوئے مباحث کا مطالبہ کیا۔ راجیہ سبھا کے صدرنشین کو دی گئی نوٹس میں کیشو راؤ نے کہا کہ ہنڈن برگ رپورٹ میں اڈانی انٹر پرائزس اور اڈانی گروپ کے دیگر اداروں کے بارے میں جو انکشافات کئے ہیں جس کے نتیجہ میں ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی کو معطل کرتے ہوئے ہنڈن برگ رپورٹ پر بحث کی جائے۔ ملک کے عوام اور معیشت کیلئے خطرہ بننے والی اس رپورٹ پر فوری مباحث کی ضرورت ہے۔ امریکی ادارہ کی رپورٹ 24 جنوری کو منظر عام پر آئی تھی جس میں اڈانی گروپ کی تجارتی کمزوریوں اور مختلف بے قاعدگیوں کا حوالہ دیا گیا۔ بی آر ایس اس مسئلہ پر دیگر اپوزیشن جماعتوںکے ساتھ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں احتجاج کررہی ہے۔ پارٹی نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی یا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ر