اڈانی گروپ کے حصص میں گراوٹ

   

ممبئی: آج کے کاروبار میں سب سے زیادہ گراوٹ اڈانی ٹرانسمیشن کے اسٹاک میں دیکھی جا رہی ہے۔ اسٹاک 4.51 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔چہارشنبہ کو بلاک ڈیل کے باوجود، جمعہ کے تجارتی سیشن میں اڈانی گروپ کے زیادہ تر حصص میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اڈانی گروپ کے بازار میں درج 10 اسٹاکس میں سے 8 اسٹاک گراوٹ کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں جبکہ صرف دونوں سیمنٹ کمپنیوں کے اسٹاک ہی تیزی کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں۔اڈانی انٹرپرائزز کا اسٹاک 0.67 فیصد یا 16 روپے تک نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ اڈانی گرین انرجی میں 1.29 فیصد، اڈانی پورٹس میں 1.63 فیصد، اڈانی پاور میں 1.14 فیصد، اڈانی ٹوٹل گیس میں 0.05 فیصد، اڈانی ٹرانسمیشن میں 4.90 فیصد اور اڈانی ولمار میں 0.57 فیصد کی گراٹ دیکھی جا رہی ہے۔ این ڈی ٹی وی بھی 2.28 فیصد کی کمی کے ساتھ تجارت کر رہا ہے۔