, بھونیشور۔اڈیشہ کے نابرنگ پور ضلع میں چہارشنبہ کو چندہندی گھاٹی کے قریب اسکول کی بس الٹنے سے ایک ٹیچر کی موت ہوگئی جبکہ کئی طلباء شدید زخمی ہوگئے۔متوفی جس کی شناخت پربھاس کمار جینا کے طور پر ہوئی ہے، عمر کوٹ کے سوامی وویکانند ودیا مندر ہائی اسکول کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر تھا ۔مقامی فائر سروس نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد کہ چندہندی گھاٹی میں ایک اسکول بس کو حادثہ پیش آیا ہے، ہماری ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ بس میں سوار تمام طلباء اور دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔