اکریڈیشن والے صحافیوں کو بھی دلت بندھو اسکیم ‘ ہریش راؤ

   

حیدرآباد 4 اگسٹ ( سیاست نیوز ) وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ دلت بندھو اسکیم کو اکریڈیشن رکھنے والے صحافیوں تک مرحلہ وار انداز میں وسعت دی جائے گی ۔ انہوں نے دلت صحافیوں کی جانب سے دلت ورکنگ جرنلسٹس ویلفیر سوسائیٹی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحثیت ایک برادری صحافیوں پر بھاری سماجی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ان کیلئے کئی مواقع بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں حکومت کئی فلاحی اسکیمات پر عمل کر رہی ہے اور عوام کو ان سے فائدہ ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر صحافیوں میں اکریڈیشن کارڈز بھی تقسیم کئے ۔