اویسی کا اکھلیش پر حملہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم سماج وادی پارٹی کو ”سکیولر“ ہونے کی شبہہ سے دستبردار کرتے ہوئے اترپردیش میں مسلم ووٹوں پر اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتی ہے
واراناسی۔کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے منگل کے روز سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو پر تیکھا حملہ کیا او رکہاکہ جس وقت اکھلیش چیف منسٹر تھے تب انہوں نے 12مرتبہ ریاست آنے سے انہیں روکا تھا۔
اویسی کے ساتھ ایس بی ایس پی صدر اوم پرکاش راج بہار بھی موجود تھے۔ان
ہوں نے کہاکہ ”راج بہار میرے دوست ہیں اور ہم اب یوپی میں اپنی طاقت دیکھائیں گے“۔
اویسی کا اکھلیش پر حملہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم سماج وادی پارٹی کو ”سکیولر“ ہونے کی شبہہ سے دستبردار کرتے ہوئے اترپردیش میں مسلم ووٹوں پر اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتی ہے۔
اویسی کا اعظم گڑ جہاں سے اکھلیش یادو رکن پارلیمنٹ ہیں‘ اور جونپور کا ریاست آمد کے وقت دورہ مقرر تھا۔انہوں نے کہاکہ ”ہم اپنے کارکنوں او ردیگر لوگوں کے ساتھ میٹنگ منعقد کرتے ہوئے مستقبل کی حکمت عملی تیار کریں گے“۔
اویسی اور راج بہار کے درمیان پچھلے ماہ منعقد ہونے والے میٹنگ کے بعد اترپردیش میں 2022اسمبلی انتخابات میں بڑے اتحاد’بھاگیاداری سنکلپ مورچہ‘کے حصہ کے طور پر مقابلہ کرنے کا اعلان کیاگیاتھا۔