اگر ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا:کجریوال

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتے ۔ اگر آپ ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا۔مسٹر کیجریوال نے کورونا کو شکست دیکر اتوار کو واپس اپنا کام کاج سنبھال لیا ہے ۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتے ۔ اگر آپ ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا۔ دہلی سمیت پورے ملک میں کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ پھر بھی گھبرانے اور ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ، لیکن ماسک پہننا اور سماجی دوری بہت ضروری ہے ۔