اگرتلہ کوسووچھ شہر کا ایوارڈ

   

اگرتلہ: مکانات اور شہری ترقی کی مرکزی وزارت نے مکانات اور شہری امور کی مرکزی وزارت کے سووچھ سرویکشن-2023 پہل کے تحت اگرتلہ کو سووچھ شہر ایوارڈ سے نوازا ہے ۔اگرتلہ میونسپل کارپوریشن کے میئر دیپک مجمدار نے کہا کہ اگرتلہ کو تریپورہ کے اندر ایک سووچھ شہر (صاف ستھرے شہر) (10,00,000 سے کم آبادی والے ) کے طور پر نوازا گیا ہے ۔ اگرتلہ ملک میں 3763 ویں نمبر پر ہے ۔ ڈپٹی میئر مانیکا داس دتہ اور اے ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر نے 11 جنوری کو دہلی میں ایک تقریب کے دوران ایوارڈ وصول کیا۔مجمدار نے کہا ‘‘اے ایم سی اگرتلہ کو صاف ستھرا اور سرسبز رکھنے کے لیے مشن موڈ پر کام کر رہی ہے ۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 4,477 شہری اداروں میں سے اگرتلہ قابلِ رہائش شہروں کے انڈیکس میں 54 ویں نمبر پر ہے اور شہر میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لیے کئے جارہے کاموں کی منظوری کے لئے اسے نوازا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا ‘‘افسوس کی بات ہے کہ اے ایم سی کے صرف 49 فیصد باشندے گھروں سے روزانہ کچرا اٹھانے کی سہولت لیتے ہیں، جبکہ 51 فیصد ایسا نہیں کرتے ’’۔ اس سے جمع کچرے کو صاف کرنا اور ٹھوس کچرا جمع کرنے والے مرکز تک پہنچانا مشکل ہو جاتا ہے ۔ اگر باقی آبادی نے بھی ایسا کیا ہوتا تو اگرتلہ ملک کے صاف ستھرے شہروں میں سے ایک ہوتا۔