اگنی ویر کے تحت فوج میں تقررات کیلئے آئندہ ماہ حیدرآباد میں ریکورٹمنٹ ریالی

   

حیدرآباد۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے 33 اضلاع سے فوج میں بھرتی کی اگنی ویر اسکیم کے تحت 8 تا 16 ڈسمبر جی ایم سی بالایوگی اسٹیڈیم گچی باؤلی میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی کا اہتمام کیا جائے گا۔ ریاست کے تمام 33 اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدوار آرمی ریکروٹمنٹ ریالی میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اگنی ویر کے تحت جنرل ڈیوٹی، اگنی ویر ٹکنیکل، اگنی ویر کلرک، اسٹور کیپر ٹکنیکل اور اگنی ویر ٹریڈ مین کے عہدوں کے لئے 10 ویں جماعت پاس امیدوار حصہ لے سکتے ہیں۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لئے آرمی ریکورٹمنٹ آفس سکندرآباد سے فون نمبرات 040-27740059 اور 27740205 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔ 1