ای وی ایم مشینو ں کی تیاری اور دیکھ بھال خانگی ملازمین کررہے ہیں۔ ویڈیو

,

   

دی کوائنٹ کے اس تحقیقاتی ویڈیو میں انکشاف ہوا کہ الیکشن کمیشن نے نہ صرف عوام بلکہ اپنے سابق سربراہ ایس وائی قریشی کو بھی گمراہ کیاہے۔

ایک آرٹی ائی کی رپورٹ کے حوالے سے کوئنٹ نے جانکاری دی ہے کہ ای وی ایم مشینوں کی تیاری اوردیکھ بھال خانگی اداروں کی جانب سے کی جارہی ہے جبکہ اس کے متعلق الیکشن کمیشن کا استفسار تھا کہ ”ای وی ایم مشینیں تک کسی بھی خانگی کمپنی یا ملازمین کی رسائی نہیں ہے“۔

رپورٹ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نہ صرف عوام بلکہ اپنے سابق سربراہ ایس وائی قریشی کو بھی اس ضمن میں گمراہ کیاہے۔

بتایاجارہا ہے کہ سابق سربراہ الیکشن کمیشن ڈاکٹر ایس وائی قریشی نے 2017میں ای وی ایم مشینوں کی دیکھ بھال کے لئے اؤٹ سورس کرنے کے الزامات کی جانچ کرائی تھی۔

جب انہوں نے الیکشن کمیشن سے اس معاملہ میں جواب طلب کیاتو انہوں نے بتایاتھا کہ صرف کمیشن کے تحت کام کرنے والے انجینئرس سے ہی یہ کام انجام دے رہے ہیں۔

یہاں پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اتنا بڑا تضاد کس طرح ہے؟۔ کس طرح الیکشن کمیشن کو اس بات کی جانکاری نہیں ہے کہ ای سی ائی ایل خانگی لوگوں کی اس کام میں خدمات حاصل کررہا ہے۔

یہ الیکشن کمیشن کا ہے کہ وہ عوام کو اندھیرے میں رکھنے کے بجائے انہیں اس کی تفصیلات بتائے اور ووٹرس کو اس سے اقف کرے۔

YouTube video