نئی دہلی: مارچ 2022 میں ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) سے 9 لاکھ سے زیادہ، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی ہیلتھ انشورنس اسکیم سے 14 لاکھ سے زیادہ اور نیشنل پنشن اسکیم سے 75 ہزار سے زیادہ۔ مزید ملازمین جوڑے گئے ہیں۔چہارشنبہ کو یہاں حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں یہ معلومات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مارچ 2022 میں 9 لاکھ 68 ہزار 163 ملازمین کو ای پی ایف میں شامل کیا گیا ہے ۔
ان میں سات لاکھ دو ہزار 169 مرد اور دو لاکھ 65 ہزار 980 خواتین ہیں۔ ان میں سے 11 ملازمین دیگر زمرے میں ہیں اور تین کے حوالے سے معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ ستمبر 2017 سے مارچ 2022 تک 5 کروڑ 28 لاکھ 56 ہزار 397 ملازمین ای پی ایف میں شامل کئے گئے ہیں۔ اسی مہینے میں 14 لاکھ پانچ ہزار 570 ملازمین کو ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی ہیلتھ انشورنس اسکیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ان میں 11 لاکھ 27 ہزار 66 مرد اور دو لاکھ 78 ہزار 458 خواتین شامل ہیں۔ باقی 46 دیگر زمرے میں ہیں۔ ستمبر 2017 سے مارچ 2022 تک 6 کروڑ 48 لاکھ 65 ہزار 162 ملازمین ہیلتھ اسکیم میں شامل کئے گئے ہیں۔ مارچ 2022 میں کل 75 ہزار 931 ملازمین قومی پنشن اسکیم میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں مرکزی حکومت کے 10 ہزار 604 ملازمین ہیں۔ ان میں سے 8750 مرد اور 1854 خواتین ملازمین ہیں۔ ریاستی حکومتوں کی جانب سے پنشن اسکیم کے تحت 46 ہزار 215 ملازمین آئے ہیں۔ ان میں سے 25 ہزار 579 مرد اور 17 ہزار 632 خواتین ہیں۔ غیر سرکاری شعبے سے اسی ماہ 19 ہزار 112 ملازمین پنشن اسکیم میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں سے 15 ہزار 636 مرد اور 3479 خواتین ہیں۔ ستمبر 2017 سے مارچ 2022 تک 33 لاکھ 66 ہزار 238 ملازمین پنشن اسکیم میں شامل ہوئے ہیں۔