عدیس ابابا: افریقی ملک ایتھوپیا کی ریاستی ملکیت میں کام کرنے کرنے والی فضائی کمپنی ایتھوپین ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے اس نے ایریٹیریا کے لیے اپنی فضائی سرویس کو معطل کر دیا ہے۔ ایتھوپیا اور ایریٹیریا پڑوسی ملک ہیں۔ وجہ ایریٹیریا میں مشکلات اور وہاں کی صورتحال ہے۔اس سے پہلے ایریٹیریا نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس ماہ کے اختتام تک ایتھوپیا سے آنے والی تمام پروازوں کو اپنے ہاں آنے سے روک دے گا۔ واضح رہے دونوں ملکوں کے درمیان ایتھوپیا کی پروزاوں کی آمد کی صورت بحالی 2018 میں ہوئی تھی۔ جس کے اگلے ہی سال ایتھوپیا کے وزیر اعظم ایبے احمد کو دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے سبب امن کا نوبل انعام ملا تھا۔